تبلغی جماعت کے دس افراد میں کرونا کی تصدیق، قرنطینہ مرکز منتقل

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج مزید 2 افراد لال خان اور محمد اشفاق جو کہ کرونا وائرس کے مشتبہ تھے اور انکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹاہلیاوالہ قرنطینہ سینٹر سے مزید 3 افراد کی کرونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ تحصیل سوہاوہ میں جتنے افراد بھی قرنطینہ سینٹر پر تھے ان کی رپورٹ منفی آنے پر 14 دن  قرنطینہ مکمل ہونے پر  گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آج 136 کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی جن میں سے 126 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی اور 10 افراد کی رپورٹ میں کرونا وائرس پایا گیا ان افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے اور تمام افراد مسجد تقوی قرنطینہ سینٹر پر موجود تھے رپورٹ مثبت آنے پر ان افراد کو علاج کے لیے فوری طور پر ٹاہلیانوالہ قرنطینہ سینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں