کورونا کی تنہائی میں شغل، شرط لگا کر چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے والے کو پولیس نے دھر لیا

لاہور(پی این آئی)ضلع ساہیوال میں پولیس نے ایک شخص کو ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر ویڈیو بنوانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور خودکشی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد سلیم عرف موم نامی شخص گنجان آباد علاقے میں ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ گئے اور لاہور سے آنے

والی مال گاڑی کے گزرنے پر اپنے ساتھی سے کہہ ان کی چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے کی ویڈیو بنوائی۔جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو پولیس نے ان کی تلاش شروع کرکے دو گھنٹے میں انہیں حراست میں لے لیا۔محمد سلیم کے خلاف ایف آئی آر میں خودکشی کی کوشش کرنا اور کرونا (کورونا) وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق انہوں نے پٹڑی کے پاس مجمع لگا کر کرونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے کا جرم بھی کیا ہے۔محمد سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی حیران کن ویڈیو بنوا کر شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور جب ان کے دوستوں نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ چلتی ٹرین کے نیچے نہیں لیٹ سکیں گے تو انہوں نے اسے فوراً قبول کر لیا۔تاہم پولیس کے مطابق ملزم کو کیمرے والا موبائل استعمال کرنا بھی نہیں آتا اور اب وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بیانات بھی تبدیل کر رہے ہیں، تو اس لیے انہیں عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش ہوسکے۔بدھ کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 15 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close