قطر(پی این آئی)قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت حیلے بہانے کرکے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کررہی ہے۔افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں
کہا کہ دستخط شدہ معاہدے کے مطابق ہمارے قیدیوں کو جلد رہاکرنا چاہیے تھا تاکہ بین الافغان مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔طالبان ترجمان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اس لیے ہم کابل میں موجود اپنی ٹیم کو واپس بلارہے ہیں جو کہ وہاں ہمارے قید ساتھیوں کی تصدیق اور رہائی کے لیے موجود تھی۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان سے مذاکرات کرنے والے حکومتی وفد کے ایک رکن کا کہنا ہے افغان طالبان کی اپنے 15اہم کمانڈرز کی رہائی کا مطالبہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی وجہ ہے۔حکومتی وفد کے رکن کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنے جن 15اہم کمانڈرز کی رہائی چاہتےہیں افغان حکومت انہیں رہا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ یہ کمانڈرز رہا ہوکر پھر کسی صوبے پر قبضہ کرلیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان کی ٹیم قیدیوں کے تبادلے کے لیے افغان حکومت سے بات چیت کے لیے گذشتہ ایک ہفتے سے کابل میں موجود ہے اور اس دوران فریقین میں مذاکرات کے متعدد دور ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں