لیبر پارٹی کے سرگرم کارکن کاروباری شخصیت جواد اقبال داد انتقال کر گئے

برمنگھم (خادم حسین شاہین) لیبر پارٹی کے سرگرم کارکن پاکستانی نژاد ممتازکاروباری شخصیت جواد اقبال داد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، تین بچوں کے باپ جواد اقبال جن کی عمرصرف 05 سال تھی ابھی چند روز قبل ہی کورونا وائرس کے حملے کے بعد صحت یاب ہو کر ہسپتال سے گھر آئے تھے۔زرمبادلہ

کے کاروبار سے منسلک جواد اقبال اپنے دوستوں میں اپنے نرم مزاج اور پر کشش شخصیت کی وجہ سے بہت مقبول تھے۔ان کے قریبی دوستوں کے لیے یہ خبر اس قدر اچانک تھی کہ کوئی یقین نہیں کر رہا تھا، ان کے دوست اور کونسلرماجد محمود کا کہنا ہے کہ ابھی چند روز پہلے تو وہ کورونا کے مرض سے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے کر گھر ائے تھے اور اب تو اپنے کاروباری دفتر میں بھی انا شروع کر دیا تھا، کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ وہ اس طرح اچانک ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔برمنگھم سٹی کونسلرز نے جواد اقبال داد کی موت کو اچانک اور نہایت افسوسناک قرار ددیتے ہوئے ان کی خدمات او ر صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close