پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 70روپے مقرر۔۔عوام کی بڑی خواہش کی ترجمانی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول کی قیمت فوری 70 روپے فی لٹرمقررکی جائے، کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات، مالیہ اور آبیانہ کی وصولی ایک سال کیلئے مئوخرکی جائے، لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور

تجارت کی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔انہوں نے زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت فوری کم کرکے 70 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بجلی اور گیس کے بلوں کو چھ ماہ کے لئے موخر کیا جائے۔ساڑھے 12 ایکڑ رقبہ رکھنے والے کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات (اصل زر اور سود)، مالیہ اور آبیانہ (صوبے) کی وصولی ایک سال کے لئے موخر کی جائے۔ حکومت دیہات میں کورونا سے بچاؤ کے لئے فوری آگاہی مہم چلائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاو کے سینٹرزنہ بن جائیں۔کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کے لئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں ۔ خریداری کے اہداف کو قطعا متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور ٹریڈ کی نقل وحمل پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے۔ گندم کی نقل وحمل میں رکاوٹ سے پرائیویٹ خرید کی قیمت پر برا اثرہوگا۔گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاؤ کے سینٹرز نہ بن جائیں۔ کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کیلئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں ۔ خریداری کے اہداف کو قطعاً متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اسی طرح شہباز شریف نے زراعت کے شعبے سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے ،تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں،خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں اور مختلف شعبہ جات سے مشاورت کی اور تجاویز مرتب کیں،کاروباری حضرات، ڈاکٹرز، طبی عملے سے بات چیت کرکے تجاویز تیار کیں اور حکومت کوان ضروریات سے آگاہ کیا،زراعت کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنی ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں کسانوں کی مدد ہوسکے ،گندم کی کٹائی، کھیت سے گودام تک ترسیل ، حکومتی خریداری کے حوالے سے سفارشات تیار کریں،کسانوں اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے ،کسان اور کاشتکار سے ظلم اور زیادتی نہیں ہونی چاہے، ہم اسے

برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ کسانوں اور زراعت کو بےانتہا ترجیح دی ہے ،نوازشریف نے ملک بھر کے لئے تاریخی کا کسان پیکج دیا تھا ،ہم نے صوبہ پنجاب میں سب کی مشاورت سے کا تاریخی کسان پیکج دیا تھاچھوٹے ،رقبے کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کئے، اللہ تعالی کی برکت سے اجناس کی پیداوار دوگنا ہوئی ،ہم نے قرض کے اجراء کو نہ صرف آسان بنایا تھا بلکہ قرض کے حصول پر لی جانے والی فیس بھی معاف کردی تھی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو بلاسود قرض دے کر زرعی اکانومی کوترقی دی گئی۔کھاد آدھی قیمت پر دی گئی ، کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی ،ہم نے پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر رعایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج گندم کی کٹائی اور اسے کھیت سے گودام تک پہچانا ہے ،گندم کی خریداری، امدادی قیمت، کھیت سے گودام تک کا سفرکیسے طے ہوگا ان پر فوری تیاری کرنے کی ضرورت ہے ،گندم خریداری کے وقت لوگوں کا ہجوم نہ لگے، ان کی محنت بھی ضائع نہ ہو اس کی فوری حکمت عملی بنانی ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں