گرمی کی شدت بڑھتے ہی پاکستان میں کرونا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا، ماہرِطِب نے خوشخبری سنادی

لاہور (پی این آئی) ماہر طب آصف جاہ کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک ملک میں کرونا وائرس ختم ہو جائے گا، پاکستانی ماہر طب کا کہنا ہے کہ لوگوں میں مزید آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، جوں جوں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور ماہر طب آصف

جاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گرمی کے موسم میں کرونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر آصف جاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موس گرم ہو رہا ہے۔ امکان ہے کہ 15 اپریل تک ملک میں گرمی کی شدت کافی زیادہ ہو جائے گی۔ گرمی کی شدت بڑھتے ہی امکان ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس خود ہی ختم ہو جائے گا۔اس حوالے سے دیگر کچھ ماہرین بھی دعویٰ کیا ہے کہ گرمی کی شدت سے کرونا وائرس ختم ہو سکتا ہے، تاہم عالمی ادارہ صحت کی رائے ہے کہ گرم موسم سے کرونا وائرس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن کے کرونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد3,600 سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 881، پنجاب میں 1,900 سے زائد، بلوچستان میں202 اور گلگت بلتستان میں211، خیبرپختونخوا میں405، اسلام آباد میں82 اور آزاد کشمیر میں16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی500 سے زائد نئے کیس سامنے آئے جبکہ کرونا وائرس سے اب تک 50 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،کرونا وائرس کی259 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک 35,875 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1,933افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close