کورونا کی جنگ،ٹرمپ انتظامیہ شدید مشکلات کاشکار,امریکی صدر کی مودی سرکار کو وارننگ

واشنگٹن(پی این آئی) کورنا وائرس کےاس وقت سب سے زیادہ کیسز امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ شدید مشکلات کاشکار ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا کلوروکین امریکا اور بھارت میں تنازعے کی وجہ بن گئی۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا

کہنا ہے کہ امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا اگر اس نے ہائڈروکسی کلوروکوین دوا کی کھیپ امریکہ کو نہ بھیجی۔صدر ٹرمپ اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے چکے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگاصدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کال کی تھی۔ انڈیا ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔انھوں نے پیر کے روز وائٹ ہاوس بریفنگ میں کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ اگر وہ نہیں کرتے، تو پھر بھی صحیح ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔‘خبروں کے مطابق انڈیا ابھی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ’غور‘ کر رہا ہے۔ہائڈروکسی کلوررکوین دراصل کلوروکوین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔خیال رہےجان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔سوموار کو فرانس میں 830 جبکہ سپین میں 630 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 10783 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367000 ہے جبکہ اب تک 19600 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close