ڈیٹرائٹ(پی این آئی)امریکا میں دوران سفر ایک مسافر کی جانب سے بس میں بغیر احتیاط کے کھانسنے پر تنقید کرنے والا ڈرائیور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں جیسن ہارگرو نامی ایک ڈرائیور نے 21 مارچ کو فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے ایک خاتون مسافر پر تنقید کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کس طرح بھری بس میں منہ کو بغیر ڈھانپے کھانس رہی تھیں۔
جیسن ہارگرو کا کہنا تھا کہ ‘ہم جیسے پبلک ورکرز اپنے گھر والوں کے لیے ایمانداری سے کام کررہے ہیں لیکن آپ لوگ بس میں سوار ہو کر بغیر احتیاط کے کھانستے ہیں، آپ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اس وقت وبا کی زد میں ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ بالکل خیال نہیں کرتے’۔رپورٹس کے مطابق 50 سالہ بس ڈرائیور جوکہ 6 بچوں کا باپ بھی تھا یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے 10 دن بعد کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔واقعے کے بعد امریکی میڈیا میں اس ویڈیو کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پبلک ورکرز کے حفاظتی انتظامات پر سوال اٹھائے جارہے ہیں جب کہ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ ڈیٹرائٹ شہر کے میئر نے تمام امریکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیسن ہارگرو کی ویڈیو ضرور دیکھیں اور وبا کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کریں۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 9 ہزار 664 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وبا سے 2 لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اموات کو ایک لاکھ تک روک سکے تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں