اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گواٹیرس نےپوری دنیا کوبڑے خطرے سےآگاہ کر دیا

نیو یارک(پی این آئی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گواٹیرس نے لاک ڈاؤن کے دوران خطرناک حد تک گھریلو تشدد میں اضافے سے متعلق خبردار کردیا۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کی نیشنل ڈومیسٹک وائلینس ہاٹ لائن جسے گھریلو تشدد سے متعلق 2 ہزار کالز یومیہ موصول ہوتی ہیں، نے کہا ہے کہ 10 سے

24 مارچ کے درمیان انہیں روزانہ اوسطاً 951 ایسی کالرز موصول ہوتی ہیں جو کووڈ 19 کا شکار ہیں اور ساتھ میں گھریلو تشدد بھی برداشت کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسپین کے کتالانیا علاقے میں گھریلو تشدد سے متعلق شکایات میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح قبرص میں 9 مارچ کے بعد ایسی کالز میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے لے کر اب تک لبنان اور ملائیشیا میں گھریلو تشدد کی شکایات درج کروانے والی کالز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ چین میں تو ان کالز میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں برٹش چیرٹی ریفیوج کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد گھریلو تشدد سے متعلق کالز میں معمول سے 25 فیصد زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تاہم اس تمام صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ کئی خواتین اور لڑکیوں کے لیے گھروں میں یہ مسئلہ بہت بڑا ہے، جہاں انہیں سب سے محفوظ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں آج نئی اپیل کر رہا ہوں، اور یہ اپیل دنیا کے ایک ایک گھر لیے ہے کہ وہ اپنے گھروں میں سکون رکھیں۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ایسے ممالک جن کا میں نام نہیں لوں گا، لیکن وہاں پر خواتین کی جانب سے ہیلپ لائن پر کالز دگنی ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں پوری دنیا کورونا وبا کا سامنا کر رہی ہے، ایسے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال، پولیس محکمہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کو دیکھنے جبکہ رضاکار اسی سے متعلق دیگر امور میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے پاس گھریلو تشدد کے کیسز سے نمٹنے کا عملہ موجود نہیں ہے۔آنٹونیو گواٹیرس نے کہا کہ میں اس تمام تر صورتحال کے باوجود حکومتوں پر زور دیتا ہوں کہ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد سے متعلق ضروری اقدامات اٹھائیں جو کووڈ 19 میں ان کے ردِ عمل کا حصہ ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے 23 مارچ کو دنیا کو دینا سے اپیل کی تھی کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا میں ہر جگہ جنگ بندی کی جائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close