اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3755 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 52 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ
سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔پنجاب پنجاب میں بروز پیر کورونا وائرس کے مزید 538 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، اس طرح صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 1918 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 536 متاثرہ افراد تبلیغی جماعت کے قرنطینہ مراکز میں ہیں جبکہ ایران سے آنے والے 213 زائرین ڈیرہ غازی خان، 449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں موجود ہیں۔عثمان بزدار کے مطابق اس کے علاوہ کیمپ جیل کے قرنطینہ میں 49 قیدی بھی زیر علاج ہیں جبکہ 666 متاثرہ افراد پنجاب کے مختلف شہروں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ،سندھ میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزید 51 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 932 تک جا پہنچی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہلاکتوں اور کیسز کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 130 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا،خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اتوار کے روز کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد تعداد 405 ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 62 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان،بلوچستان میں بھی آج اب تک کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کے روز کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 54 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔گلگت بلتستان،گلگت بلتستان میں آج اب تک کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 211 تک جا پہنچی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 15 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔آزاد کشمیر،آزاد کشمیر میں بھی آج کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹرنجیب نقی کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق میرپور سے ہے جنہیں آئسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں