اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس میں پاکستانی دل کھول کر عطیات جمع کروا رہے ہیں تاہم ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک تقسیم نظر آتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جو پیسے ڈیم فنڈ کے لیے اکٹھے کیے گئے تھے ، وہ کہاں ہیں۔ انہیں کورونا وائرس کے
خلاف جدوجہد میں خرچ کیا جائے۔ اب پی ٹی آئی رہنماءاسد عمر نے ان لوگوں کو جواب دے دیا ہے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ڈیم فنڈ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہے اور اس میں اب تک 12ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔یہ رقم ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔“اسد عمر نے دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ ”کچھ لوگ دیامر بھاشا ڈیم اور ڈیم فنڈ کا سٹیٹس پوچھ رہے ہیں۔ اس منصوبے پر اب تک 99ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، اس میں سے زیادہ تر رقم زمین کے حصول میں خرچ ہوئی۔واپڈا اگلے چند ہفتوں میں ڈیم کا کنٹریکٹ دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ ڈیم انشاءاللہ 2027-28ءتک مکمل ہو جائے گا۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے ساتھ ٹیلی فونک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈیم فنڈ کی رقم ڈیم کی تعمیر پر ہی خرچ کی جائے گی کیونکہ ڈیم بھی ملک و قوم کے لیے اتنا ہی ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں