لاہور (پی این آئی) معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ اسد عمر وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلہ پیدا کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اس وقت رپورٹ پبلک کروا کے حکومت پر کورونا کے باعث تنقید کا پریشر کم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیئر تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ
پاکستان تحریک انصاف کا کراچی گروپ ہے، جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کر رہے ہیں۔وہ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں بد نام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،انہوں نے تمام چیزیں قانون کے مطابق کی ہیں۔اور جو شوگر انڈسٹریز نے اعلان کیا وہ اس کے مطابق چلے ہیں۔ عمران یعقوب نے مزید کہا کہ اسد عمر اور ان کے کچھ ساتھی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ حکومت پر کورونا وائرس کے باعث سخت تنقید کی جارہی ہے کہ حکومت کی جانب سے موثر حکمت عملی اپنائی نہیں جا رہی، اگر اس وقت چینی اور آٹے کے بحران کی رپورٹ پبلک کر دیں گے تو پریشر بھی کم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں آ ٹے اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔آٹے اور چینی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ دران کو بے نقاب کردیا گیا ۔وزیراعظم کو پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی بحران میں سیاسی خاندانوں نے خوب مال بنایا۔ جہانگیرترین اور خسروبختیار کے بھائی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ چینی بحران دراصل چینی برآمد کرنے اور چینی پر سبسڈی دینے سے پیدا ہوا۔ پنجاب حکومت نے چینی پر 3 ارب کی سبسڈی دی۔ اسی طرح ایکسپوٹرز کو دو فائدے ملے ، ایک چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور دوسرا 3 ارب کی سبسڈی کا فائدا ہوا۔جہانگیرترین کی شوگر ملز کو 56 کروڑ یعنی 22 فیصد سبسڈی دی گئی۔ چینی بحران میں سب سے زیادہ فائدہ جہانگیرترین نے اٹھایا۔رپورٹ میں چودھری مونس الٰہی اور چوہدری منیر بارے بھی پیسے کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔مونس الٰہی اورچودھری منیر رحیم یارخان ملز،اتحاد ملز ٹو اسٹارانڈسٹری گروپ میں حصہ دار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے غلام دستگیر کی شوگر ملز کو 14 کروڑ کا فائدہ ہوا۔ وفاقی وزیرخسرو بختیار کے رشتے دار نے چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی کاہلی آٹا بحران کی اہم وجہ بنی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں