کورونا کا وار،مزید 4 افراد ہلاک جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 47ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی) جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 47ہوگئی ،ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے،کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آج سے علاقے کے تمام

اسپتال بند رکھنے کی ہدایت کردی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 179کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ملک میں اب تک 170 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں ۔پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 247 کیسسز سامنےآئے جو ابتک سب سے زیادہ تعداد ہے ،صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد 1380 ہوگئی ۔مریضوں میں زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہری شامل ہیں ، لاہور میں عام شہریوں میں کوروناوائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں جسکے بعد گجرات میں سب سے زیادہ 93 مریض ہیں ۔دوسری جانب کراچی کےعلاقے قائد آباد میں واقع گلستان سوسائٹی کے رہائشی کے ایک مکان کہ 9 مکینوں میں کرورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔علاقہ مکینوں کے مطابق 20 مارچ کو اہل خانہ برطانیہ سے کراچی شادی کی تقریب کے لیے آئے تھے، اسی خاندان کی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔اس کے فوری بعد گھر کے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد گھر کے 7 افراد قرنطینہ میں اور 2 اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے علاقے کے رہائشیوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردیے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں کرونا وائرس کے اثرات نظر آئے تو پورے علاقے کو سیل کرکے قرنطینہ قرار دے دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور قائدآباد اور گلستان سوسائٹی میں 6 اپریل سے نجی اور سرکاری اسپتالوں اور کلینکس کو بند کرنے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، طبی مراکز میں صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جاسکے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں