,علی ظفر کی نئی ویڈیو نےتہلکہ مچا دیا ویڈیو کو سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے

لاہور (پی این آئی )علی ظفر آج کل سیلف آئیسولیشن میں ہیں ۔ اب انہوں نے ویڈیو کال پر معروف اداکارہ صباقمر کو ان کی فرمائش پر گانا سناکر خواہش پوری کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ” صبا قمر نے علی ظفر

سے ” گلابی آنکھیں “ گانا سنانے کی فرمائش کی جس پر گلوکار ہاتھ میں گیٹار تھامے پہلے اس گانے کے بول یاد کرتے ہوئے دھن کو گنگناتے ہیں اور اس کے بعد وہ ضباقمر کو دو بول گا کر سناتے ہیں ۔“علی ظفر کی طرف سے گانا سن کر صباءقمر کافی خوشی کااظہار کرتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام فنکاروں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیاہے ، ہم سب ایک دوسرے کو سراہ رہے ہیں جوکہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی کامیابی کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے ۔اس سے قبل علی ظفر نے پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ باولر شعیب اختر کو بھی ویڈیو کال پر مدعو کیا تھا جس دوران ر گلوکار سے نغمے کی فرمائش کی ، جسے پوری کرتے ہوئے علی ظفر نے ” یہ وطن ہمارا ہے ، ہم پاسباں اس کے “ گا کر سنایا ، اس ویڈیو کوبھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بے پناہ پسند کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں