کورونا وائرس، امریکی طاقت کا پول کھل گیا، ایک کروڑ سے زائد بے روزگار بھوک کے ڈیرے،روٹی نایاب،لوگ ذہنی مریض ،ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار

نیویارک (پی این آئی) عالمی سطح پر پھیلنے والی تباہ کن وباء کروناوائرس نے امریکی معیشت کا پول کھول دیا ہے۔کوونا کے پھیلاؤ کے بعد اب تک امریکہ میں ایک کروڑسے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔نجی و سرکاری اداروں کی بندش کے باعث لوگ گھروں پر بیٹھے ذہنی مریض بن چکے ہیںگھروں پر کھانا نہ پکانے

کی روایت کی وجہ سے بھوک نے ڈیرے لگانے شروع کر دئیے ہیں، روٹی نایاب ہو تی جا رہی ہے، امریکی ٹرمپ نے ریاستوں کے گورنروں کوتباہ کن صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے، گذشتہ روز کی پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تقسیم پر ریاستوں کے گورنروں نے سیاست کھیلنے کی کوشش کی ہے، صدرٹرمپ کی جانب سے دو کھرب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کے بعدامریکی ماہرین کے مطابق ملک میں بےروزگاری کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی ہےاور آنیوالے دنوںمیں یہ شرح پندرہ فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔مارچ کے مہینے میں لاک ڈاون کے دوران مختلف اداروں نے سات لاکھ سے زائد ملازمتیں ختم کر دیں۔ گزشتہ ماہ یعنی مارچ کے آخری دو ہفتوں میں ایک کروڑ سے زائد امریکیوں نے نےروزگاری الاونس اور مالی مدد کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔جبکہ حکومتی امداد کی شرائط پر پورا نہ اترنے والے مزید دو کروڑوں افراد خیراتی اداروں کے رحم و کرم پر چلے گئے۔ 5791 کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ نوکریاں ختم ہونے کا سنگین مسئلہ سامنے آیا ہے۔ماہرین کے خیال میں اپریل سے جنوری تک امریکی معیشت چوبیس فیصد کی سالانہ شرح سے سکڑ سکتی ہے اور آئندہ سال تک اس کے بد ترین اثرات امریکی معیشت کو برباد کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں