کراچی(پی این آئی)موجودہ صورتحال جہاں خطرناک عالمی وبا سے ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے جب کہ ہر مسلمان کی زبان پر بھی بس ایک ہی دعا ہے اللہ جلد از جلد سب پہلے کی طرح کر دے۔کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں آذان استغاثہ دی جا رہی ہیں تاکہ آذان کی برکتوں سے اللہ ہمیں جلد اس پریشانی سے
نکال دے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر خوبصورت آواز میں آذان شیئر کی گئی جس کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں آذان کے پیچھے قدرتی مناظر دکھائے جا رہے تھے۔عاطف اسلم کی آواز میں خوبصورت آذان نے ہر ایک مسلمان کو انہیں داد دینے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹرینڈ کرنے لگا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی اس خوبصورت آذان کو شیئر کرنے کا بھی تانتا بندھ گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم کی آذان سماعت کے لیے سب سے خوبصورت چیز ہے۔ بزغا نعیم کہتی ہے کہ عاطف اسلم اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتے، ان کی روحانی آواز میں خوبصورت آذان رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے آمین۔ایک اور صارف نے کہاکہ اگر آپ انٹرنیٹ پر کچھ پُرسکون سننا چاہتے ہیں تو عاطف اسلم کی آذان سنیے۔اِفرا گجر کہتی ہیں کہ عاطف اسلم کی آواز میں آذان نے مجھے آبدیدہ کر دیا ہے، یہ بے حد خوبصورت ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کی آواز میں حمد”وہی خدا ہے” اور سلام “تاجدارِ حرم” بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں