جہلم(طارق مجید کھوکھر)کوروناوائرس حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جی ٹی ایس چوک تا کچہری چوک پیدل مارچ کرتے ہوئے اندروں شہر جہلم میں اپنی نگرانی میں ڈس انفیکشن سپرے کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122اورمیو نسپل کمیٹی کی ٹیموں نے جی ٹی ایس چوک، شاندار چوک، وائے کراس چوک، سول لائنز روڈ، کچہری چوک اور دیگر علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ڈس انفیکشن سپرے کروایا ہے۔ اس موقع پرجی ٹی ایس چوک اور سول لائنز پر واقعہ بینکوں، دفاتر، سٹرکوں، گلیوں اور با زاروں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔افسران پاک فوج سمیت،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، چیف آفیسر ایم سی انعام الرحیم، سمیت مختلف اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیو1122کی ٹیمیں میو نسپل کمیٹی کے اشتراک سے جملہ اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کر رہی ہیں اس سلسلہ میں مکمل شیڈول وضع کیا گیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کر یا جار ہا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں ریسکیو1122کی سپرے ٹیموں سے تعاون کریں اور حکو مت پنجاب کے احکا مات کے مطابق گھروں میں محدود رہیں بلا ضرورت باہر نکلنے سے پر ہیز کریں۔ نیز شہریوں کو موزی مرض سے بچاؤ کے لئے ڈی سی کمپلیکس،سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر ڈس انفیکشن واک تھرو گیٹ نصب کیے جا رہے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں