بنگلہ دیش(پی این آئی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے بنگلادیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے تمام شعبوں کی طرح
کھیلوں کے شعبے کو بھی کئی معاشی مسائل کا سامنا ہے۔برطانوی فٹ بال لیگ انگلش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہورہی ہے جب کہ انگلش کرکٹ بورڈ بھی اپنے کھلاڑیوں سمیت تمام اسٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کا سوچ رہا ہے۔ تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی تنخواہوں میں کمی کے بارے ابھی نہیں سوچا،انہیں امید ہے کہ ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نظام الدین کا کہناہے کہ حالات کنٹرول ہونےکے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے فی الحال دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بنگلادیشی بورڈ بہتر پوزیشن میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے جون اور نیوزی لینڈ نے اگست میں ہمارے ساتھ دو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سیریز کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں