جنیوا(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ہٹانے سے طویل
عرصے تک منفی معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ وائرس دوبارہ سر اٹھاسکتا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ لاک ڈاؤن کے سماجی اور معاشی اثرات نہایت سخت ہیں تاہم ہمارے پاس ان پابندیوں سے نکلنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یہی بہترین راستہ ہے کہ ہم خود وائرس پر حملہ آور ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ممالک وبا پر کنٹرول کے لیے بنیادی ہدایات پر عمل کریں۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کا بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کم زور معیشتیں مزید بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایسے ملکوں کو صحت کو ترجیح دے کر پنی معیشتوں کو بچانا ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 180 کے قریب ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں