اٹلی(پی این آئی) اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہو رہا ہے جہاں کورونا وائرس نے اپنی تباہی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کورونا وائرس چین سےشروع ہوا لیکن اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں بھی کورونا وائرس نے اپنی تباہی مچائی جس کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سےکہیں زیادہ ہو گئی ہے۔ اٹلی میں
ابھی تک 1 لاکھ 19 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔اسی دوران پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر اسٹیفانو پونٹک نے اپنےٹویٹر پیغا م میں بتایا ہے کہ اٹلی میں عام شہریوں کے علاوہ اب نیشنل ہیلتھ سروس میں میڈیل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ آج نیشنل ہیلتھ سروس میں بھی میڈیکل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہی نے سب کو حیران کر دیا ہو گا۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اٹلی نے ابتدا میں اس وائرس کو سنجیدگی سے نہیںلیا جس کے بعد ا س کی تباہی میں اضافہ ہو گیا اور یہ بھی بات درست ہے کہ کئی ممالک نے اٹلی میںہونے والی تباہی کے بعد اس سے بچنے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔اٹلی حکومت کی جانب سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اپنے شہریوں کو تحفظ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اٹلی میں ہرگزرتے دن کے ساتھ تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اب اسٹیفانو پونٹک نے اپنےٹویٹر پیغا م میں بتایا ہے کہ اٹلی میں عام شہریوں کے علاوہ اب نیشنل ہیلتھ سروس میں میڈیل عملے کی ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 71 ڈاکٹر اور 30 نرسیں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں