اسلام آ باد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان سے سینئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے ملاقات کی،کوروناوائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔سی تفصیلات کے مطابق نئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نےعمران خان سے ملاقات کی۔ علیم
خان نے کورونا وائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔ علیم خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر قائم پرائم منسٹر کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے، وزارت خارجہ کے افسران 4 دن کی تنخواہ، دیگر اسٹاف 3 دن کی تنخواہ دے گا۔ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی سفارتی مشن بھی کرونا فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔یادرہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران مزید258کوروناکیسزکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد2708 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران مزید4افرادکوروناوائرس سے جاں بحق ہوئے اور کورونا وائرس سے اموات کی تعداد40 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس سے سندھ میں14،پنجاب اورکے پی میں11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1072 کیسز ہیں اور سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد839 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں343 ، گلگت بلتستان میں193،بلوچستان میں 193 ،اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں11 کیسز ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے130مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا کے62 فیصد کیسز دیگرممالک سے پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 38 فیصد کورونا کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں3428 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 32930 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ملک کے449اسپتالوں میں7295بیڈزکی سہولت ہے، جہاں 1158کورونامریض زیر علاج ہیں ، جن میں 13کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک میں318قرنطینہ سینٹرزمیں9905افرادموجودہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں