میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے وزیراعظم عمران خان پر بیرونی دبائو بڑھنے لگا۔۔۔ کیا خط لکھ ڈالا؟حکومت کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر ورلڈ نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن اور ورلڈ ایڈیٹرز فورم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈ نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن اور ورلڈ ایڈیٹرز فورم نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں میر

شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم کی توجہ پاکستان میں آزاد صحافت کی بگڑتی صورت حال پر دلانا چاہتے ہیں، آزادی صحافت کی صورتحال میں موجودہ دور حکومت میں بھی بہتری نہیں آئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی اظہار پر پابند ی مزید سخت کرنےکی کوشش ہے، ایسا کرنا آزاد میڈیا آرگنائزیشن کو ہراساں کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ میڈیا کے اشتہارات کی بندش کے مضر اثرات سامنے آئیں گے، مالی حالات مزید خراب ہونے سے اداروں میں چھانٹیاں اور ڈاؤن سائزنگ شروع ہوسکتی ہے، سرکاری اشتہارات کی بندش بھی سینسر شپ کے زمرے میں آتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ بعض میڈیا اداروں کو موقع دینا یا انہیں بے جا نوازنا بھی سینسرشپ کے زمرے میں آتا ہے ، اس کے مضر اثرات میڈیا انڈسٹری پر پڑیں گے، آزاد میڈیا کی حمایت میں شفاف اور جمہوری حکومت کے لیے بھی یہ نقصان دہ ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آزاد میڈیا کےکام میں رکاوٹ نہ ڈالیں، وزیراعظم میڈیا سے تعاون کریں، اپنے اور اپنی حکومت کے اقدامات سے اسے یقینی بنائیں۔ ور لڈ نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن اور ورلڈ ایڈیٹرز فورم نے میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے مقدمہ بنتا ہے تو شفاف طریقے سے چلایا جائے اور سیاسی دباؤ سے پاک ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close