کورونا وائرس بے قابو، قوم کو تسلیاں دیتے دیتے وزیراعظم عمران خان خود شدید دبائو کا شکار ہو گئے ، نامور صحافی نے اندر کی خبر دیدی

لاہور (پی این آئی) معروف صحافی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے ڈرا بھی رہے ہیں اور کچھ کر بھی نہیں پا رہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران یعقوب کا کورونا کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے

معاملے پر کنفیوز ہیں بلکہ شدید دباؤ میں ہیں۔وہ ہر دوسرے تیسرے دن آ جاتے ہیں اور چند صحافیوں کو بیٹھا لیتے ہیں اور پھر وہی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ان کو کورونا سے ڈراتے بھی ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم یہ کر رہے ہیں ہم وہ کر رہے ہیں۔لیکن دیکھا جائے تو عملی طور ہر وہ کچھ نہیں نہیں ہو رہا جو ہونا چاہئیے تھا۔دوسری جانب میڈیکل آلات کی بات کریں تو اللہ کا شکر ہے اور اس کے بعد چین کا شکریہ ادا کریں جس نے دوستی نبھا دی ہے اور کٹس اور باقی چیزیں فراہم کر دی ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے40 افراد جاں بحق اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 450 ہوگئی ہے۔اس وائرس سے 35 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close