برطانیہ میں دوسروں کی خدمت کرتےکرتے تین بچوں کی ماں 36 سالہ پاکستانی نژاد نرس اریما نسرین کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئی

والسال (خادم حسین شاہین) برطانیہ کے شہر والسال کے مینر ہسپتال میں تین بچوں کی ماں 36 سالہ پاکستانی نژاد اسٹاف نرس اریما نسرین کرونا وائرس کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھی ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر والسال کے مینر ہسپتال میں 16 سال سےبطور اسٹاف نرس خدمات انجام دینے والی پاکستانی

نژاد اریما نسرین 36 سالہ تین بچوں کی ماں کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے اور دوسرے لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاتے بچاتے خود کرونا وائرس کا شکار ہوکر آج بروز جمعتہ المبارک کی صبح زندگی کی بازی ہار بیٹھی۔انا للّٰہ وانا لیہ راجعون۔ اریما نسرین کی طبیعت 23مارچ کو خراب ہوئی لیکن کوئی بڑا مسئلہ نظر نہیں آیا جس پر اس نے اپنے معمولات جاری رکھے۔ لیکن جلد ہی اسے علاج کے لیے داخل ہو نا پڑا اور وہ وینٹی لیٹر پر ڈال دی گئی۔اریما کی 22 سالہ بہن کزیما کا کہنا ہے کہ لوگ اس بیماری کو ابھی تک سنجیدہ نہیں لے رہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اور ایسا ہر گز نہیں ہے کہ اس وائرس سے صرف بڑی عمر کے لوگوں کو خطرہ لا حق ہے۔سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ میری بہن کی عمر 36سال تھی اور بالکل ٹھیک ٹھاک نظر آرہی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں