اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، سخت اقدامات کےمثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،13 اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

روم(پی این آئی)اٹلی میں سخت اقدامات کےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے،دوسری طرف اطالوی حکومت نے13 اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اطالوی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، عوام آئندہ ہفتے اچھی خبرسنیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے

باعث لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔اطالوی حکومت نے تیرہ اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے ، اطالوی وزیر صحت روبیرتوسپیرنزاکی نے کہا کہ اب غلطیوں کی گنجائش نہیں،لہٰذالاک ڈاؤن ختم نہیں کررہے ،سخت اقدامات کےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے۔اطالوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف لڑائی لمبی ہے لیکن جیت ہماری ہوگئی ،اگلے ہفتے عوام کو بہت بڑی خوشخبری سننے کو ملے گی۔یاد رہے اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے پر اعتماد انداز اور درد بھرے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی کونسلز کےلیے 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کرنے والے ہیں۔انہوں نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ آج کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، آئندہ ہفتے ماہرین سے ملاقات میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں