ملک بھر میں لاک ڈائون کی مدت بڑھادی گئی، 5 اپریل سے بڑھا کرنئی تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت

محسوس نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔ 14 اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے۔ بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے۔ اگربندشیں نہ لگاتےتوکورونا کےکیسزکئی گنا زیادہ ہوتے، تاہم مزیدبندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس میں شریک مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بندشوں پرمزیدعمل کریں توصورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ دنیابھرمیں 8لاکھ سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کنفرم کیسزکی تعداد 2039 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 178 کیسز میں اضافہ ہواہے۔ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعدادبڑھی ہے،82 افرادمکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں