اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر اس حکومت کو بدلنے کی کوشش ہوئی بھی تو اگلی حکومت پاکستان کو نہیں چلا سکے گی،سعد رفیق کی اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ ان کہنے کا مطلب ہے کہ عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا۔تفصیلات
کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو کئی عرصہ بعد کچھ دن قبل ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے پیرا گون اسکینڈل میں نون لیگی راہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی۔سعد رفیق سے سوال کیا گیا کہ کیا اپوزیشن الیکشن کی طرف جا سکتی ہے،جس کا جواب دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ تحریک عدم اعتماد کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔اگر کوئی ایسا اقدام ہو تا ہے اور فرض کر لیا جائے کہ حکومت کو پندرہ بیس ووٹوں کے فرق سے بدل دیا جائے تو جو اگلی حکومت آئے گی وہ پاکستان کو چلا نہیں پائے گی۔عمران خان کے علاؤہ اس وقت کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا اگر اس حکومت کو بدلنے کی کوشش ہوئی بھی تو اگلی حکومت (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) پاکستان کو نہیں چلا سکے گی ۔یہاں یہ بات بھی واضح ہو کہ گذشتہ دونوں سعد رفیق کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں،بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
عمران خان کے علاؤہ اس وقت کوئی پاکستان کو نہیں چلا سکتا اگر اس حکومت کو بدلنے کی کوشش ہوئی بھی تو اگلی حکومت (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) پاکستان کو نہیں چلا سکے گی ۔ خواجہ سعد رفیق
— Mujtaba Sharf (@MujtabaSharf) March 31, 2020
pic.twitter.com/Luo1WsqxDz
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں