متحدہ عرب امارات میں عملی طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں عملی طور پر 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ، رات کے اوقات میں بھی گھروں سے باہر نکلنے کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب شہریوں کو رات کے اوقات میں بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اماراتی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں شہریوں کو رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنے کیلئے دیے جانے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔اعلان کیا گیا ہے کہ اجازت نامے ڈس انفیکشن مہم کے اختتام تک منسوخ رہیں گے۔ اس سے قبل رات 8 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک محدود نقل و حرکت کی اجازت تھی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں، اور صرف کسی ایمرجنسی صورتحال ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔جبکہ اس دوران صرف لازمی سروس والے افراد کو ہی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اماراتی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے۔ کرونا وائرس کا شکار 67 سالہ ایشیائی شہری زیر علاج تھا تاہم بیماری کی شدت کے باعث اب جان کی بازی ہار بیٹھا ہے۔ یوں امارات میں کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔جبکہ 53 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 664 ہوگئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 61 زیر علاج افراد کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے متحدہ عرب امارات اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ جبکہ امارات نے بیرون دنیا سے فضائی و زمینی آمد و رفت بھی بند کر رکھی ہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عائد کی گئی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں