میرے مالی حالات پہلے جیسے نہیں مگر۔۔۔۔۔کورونا وائرس کی وبا کیخلاف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی)کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش سپرے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ جہاں جہاں کورونا وائرس کے سلسلے میں جراثیم کش سپرے کلورین والے

پانی سے علاقے کو دھونے سمیت عوام کے وسیع تر مفاد میں جو عملی اقدامات کرنے کو کہے گی بحریہ ٹاؤن ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اور کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے کریگا۔ بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے اور علاقے کی دھلائی کی مہم کی نگرانی ملک ریاض حسین کے پی ایس او کرنل خلیل اور دوسرے رفقاءکرتے رہے۔اب ملک ریاض نے ملک وقوم کی خدمت کا یہی عزم ایک مرتبہ پھر دہرایا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ”گزشتہ سالوں میں بحریہ ٹاؤن پر کینہ پروری میں حملے کیے گئے جس کی وجہ سے نہ صرف ادارے کا مالی نقصان ہوا بلکہ اس کے فلاحی کاموں پر شدید اثر پڑا، تاہم کورونا وائر س جیسے کرائسز میں بحریہ ٹاؤن پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوئی کوئی کسر نہیں چھوڑے گا“انہوں نے مزید لکھا کہ ” ویلفیئرپلیٹ فارمز سے جہاں جہاں ضرورت ہے ، ہماری کاوشیں جاری ہیں ، اللہ تعالیٰ انسانیت پر رحم کریں اور ہمیں ہمت دے کہ ہم سب مل کر اس آفت کا سامنا کرسکیں“۔ادھر بحریہ ٹائون کراچی نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کو آٹے کا ٹرک عطیہ کیا جو وہ ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close