پہلا اسلامی ملک جس نے کورونا وائرس کی دوا تیار کر لی ، مریضوں پر ٹیسٹ بھی کر لی گئی

ایران(پی این آئی) روس کے بعد اب ایران نے بھی کوروناوائر س کی دوابنانے کا دعوویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کی دوا تیا رکر لی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا تھا

کہ ہم ابھی تک اس کا استعمال کئی مریضوں پر کر چکے ہیںا ور ہمارے سامنے اس کے موثر نتائج آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے، بہت جلد اس کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔ ایرا ن سے قبل روس اس بات کا دعویٰ کرچکا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی دوا تیار کر لی ہے جبکہ امریکہ نے ملیریا کی ایک دوائی کو اس کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے جہاں اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی تعداد41،495 پر پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک کووِڈ 19 سے وہاں 2 ہزار757افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 13ہزار 911 افرادصحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔پوری دنیا کے ماہرین کی جانب سے کورونا وائر س کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی جانب سے کوئی کامیابی سامنے نہیںآئی۔ اسی دوران امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں جبکہ روس دعویٰ کر چکا ہے کہ ان کے پاس مہلک کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے ۔ لیکن اب ایران کی جانب سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ویکسین تیار کر لی ہے اور جلد اس کے استعمال کی منظوری دےدی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں