اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کے باعث پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 70 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے۔ آج پنجاب میں 45، سندھ 6،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تین تین، گلگت بلتستان 5 اور اسلام آباد میں 8 نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں کل کیسز کی
تعداد 638 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔لاہور میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 126،گجرات 62، جہلم 28، راولپنڈی 40، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 9، ڈی جی خان اور حافظ آباد میں پانچ پانچ، منڈی بہاؤالدین 4، میانوالی میں 3 جبکہ ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا اور بہاولنگر میں دو دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ نارووال، اٹک، خوشاب، بہاولپور اور قصور میں ایک ایک مریض میں کورونا وائرس پایا گیا ۔صوبے میں قائم قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کی تعداد 318 ہے۔ سندھ میں مزید دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 جبکہ 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ۔ اسلام آباد میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 43 سے بڑھ کر 51 ہوگئی ۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کوروناسے اس وقت تک دنیابھرمیں ساڑھے7لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد35 ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔اس دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 11ہزارریکارڈکی گئی ہیں۔دوسرے نمبرپرسپین میں 7500ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔تیسرے نمبرپرچین میں3300سے زائدہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس دوران سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں 1لاکھ 45ہزارکے قریب ہیں۔دوسرے نمبرپرمتاثرین کی تعداداٹلی میں98ہزار،سپین 85ہزاراورچین 81ہزارہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں