کورونا وائرس، آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم قرار، یہ کام نہ ہوا تو وبا دم توڑ جائیگی، خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگر آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسے خطرناک

حالات نہیں ہیں جیسے اسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 70 کیسز سامنے ا?نے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں