ٹوکیو (پی این آئی) کورونا وائرس دنیا بھر میں شاہی خاندانوں سے لے کر ڈاکٹروں اور ٹی وی و شوبز سے منسلک معروف شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا
کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور جاپان میں شیڈول اولمپکس گیمز بھی 2021 بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 884 ہے جب کہ وائرس سے 52 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں