ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا

لاہور(پی این آئی) سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی

کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دوں گا، یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اپلائی کیا تاہم دال نہ گل سکی تھی۔ایک سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلئے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی، میں نے انھیں بتایاکہ مختلف ٹیموں کی قوت کو دیکھتے ہوئے الگ الگ حکمت عملی اور کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی۔ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدر علی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں،وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں