لندن(پی این آئی) امریکہ کی طرف سے چین پر الزام لگایا گیا کہ کورونا وائرس چین کی ایک لیبارٹری میں تیار کیا گیا اور وہاں سے پھیلا۔اس کے جواب میں چین کی طرف سے الزام سامنے آ گیا کہ یہ وائرس امریکہ نے تیار کیا اور اس کے جنگی مشقوں کے لیے چین آنے والے فوجیوں نے ووہان میں پھیلایا۔ اب اس الزام
تراشی میں برطانیہ کا موقف سامنے آ گیا ہے اور برطانوی حکومت چین پر برس پڑی ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کے ایک اتحادی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر چین کا موقف برطانیہ اور چین کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ برطانیہ کے سینئر وزراءمطالبہ کر رہے ہیں کہ چین کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات پر فوری نظرثانی کی جائے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن پر ان کی کابینہ کے بیشتر اراکین کی طرف سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ 5جی نیٹ ورک کی تیاری کا معاہدہ ختم کیا جائے۔ اس معاہدے کے تحت ہواوے کو برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے متعلق غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں۔چینی حکومت جانتی ہے کہ وہ غلط جا رہی ہے اور بجائے وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ داری قبول کرنے کے الٹا جھوٹ بول رہی ہے۔سابق ٹوری لیڈر ڈنکین سمتھ نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ”ایک بار ہم اس وباءسے نمٹ لیں، اس کے بعد ضروری ہے کہ ہم چین کے ساتھ تعلق پر نظرثانی کریں۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں