کراچی (پی این آئی)سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے نہایت اہم ترین تفصیلات بتا دیں ہیں اور کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دستیاب حکومتی اعدادو شمار سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے ،ہم بہت کم ٹیسٹ کر رہے ہیں،
ہمیں روزانہ کی بنیاد پر تیس سے چالیس ہزار ٹیسٹ کرنے چاہئیں تاکہ پتا چل سکے کہ کتنے لوگ متاثر ہیں ، ہم مشکل سے دو تین ہزار ٹیسٹ ہی کر پا رہے ہیں ۔نجی ٹی وی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہمیں نہیں پتا کہ ابھی کیا صورتحال ہے ، ہم اندھیر ے میں ہیں ،ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے ضرورت ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی کے انڈس ہسپتال میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی روزانہ کی بنیاد پر صلاحیت کو 800 سے بڑھا کر 2400 پر لے گئے ہیں ، انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل بائیولوجیکل سائنسز کی جانب سے مشینیں اور ٹیکشنین دیئے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں بھی ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کٹس منگوائیں اور ٹیسٹ کیے جائیں تاکہ اندازہ ہونا شروع ہو کہ کیا صورتحال ہے ، کیونکہ ابھی اتنی کم ٹیسٹنگ ہو رہی ہے کہ کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے ۔جب تک ہم ملک میں کمپین لانچ نہیں کریں گے کہ ہر کسی کا ٹیسٹ ہو اس وقت تک صورتحال واضح نہیں ہو گی ، اس کے بعد انہیں آئسو لیٹ کیا جائے اور پھر علاج کیا جائے ۔ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہناتھا کہ عام نرس بھی ٹیسٹ کرسکتی ہیں، ملک میں ریسرچ کے ادارے بند کردیے گئے ہیں،ووہان میں بات چیت کی ہے وہ ٹیسٹ کٹ بھیجنے کو تیار ہیں،ہم باہر کے ممالک پر انحصار کررہے ہیں،وینٹی لیٹر، ماسک اور سینیٹائزر مقامی سطح پر بنائے جاسکتے ہیں، کوروناکی ٹیسٹ کٹ مقامی طور پر بنائی جاسکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ لاک ڈاو¿ن فوری طور پر ہونا چاہیے، کورونا کے مریضوں کو آئسولیٹ کر نے اور علاج کی ضرورت ہے، ماسک اور وینٹی لیٹر کے مینوفیکچررز کے لئے آسانی ہونا چاہیے، کورونا کے بہت کم ٹیسٹ ہورہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں