یہ وقت سیاست کا نہیں ابھی نہ سنبھلے تو۔۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ابھی نہ سنبھلے توخدانخواستہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ طے کیا تھا ایسا میکنزم بناتے ہیں پارلیمنٹ بھی صورت حال میں کردار ادا کرے،اپوزیشن

جماعتوں سے رابطہ کیا، کوشش کی سب کو ایک میز پر لاؤں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ممبران اجلاس میں شرکت کریں گے، پارلیمانی کمیٹی میں تمام پارٹیوں کے سینئر عہدیداران شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ کوئی پارٹی یا حکومت تنہا نہیں کرسکتی، عالمی سطح پر دیکھ لیں کرونا کی صورت حال کیسی ہے،بڑی بڑی جمہوریتیں بھی کرونا کے سامنے بے بس ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران سےگزارش کروں گا سیاست کو ایک طرف رکھیں،یہ وقت سیاست کا نہیں، متفقہ لائح عمل اور متحد ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہم سب نے مل کر لڑنا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ابھی نہ سنبھلے تو خدانخواستہ بڑا حادثہ ہوسکتا ہے، ہمیں مل کر آگے چلنا ہے تاکہ عوام کوع المی وبا سے بچاسکیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت حال ہے، ہمیں اس وقت اپنی ہیلتھ کی استعداد بڑھانی ہے، ہمیں اپنے تمام وسائل اس وقت ہیلتھ پر لگانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کےشعبےمیں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرناچاہیے، ہمیں موقع ملاہےکہ اپنی ہیلتھ کی سہولتوں پر خصوصی توجہ دیں، ہمیں ملک بھرمیں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنی چاہیے۔‌اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت حال ہے، معمولات کےمعاملات ترک کر دینے چاہئیں، ماضی میں ہماری ہیلتھ کی صورت حال کو نظرانداز کیاگیا، ماضی میں جس شعبے کو نظرانداز کیاگیا وہ آج توجہ طلب ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں