لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کورونا وائرس کے پیش نظر کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے مداحوں سے کہا ہے کہ اگر کسی کو راشن کی ضرورت ہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا
وائرس کی وباءکے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کئے جانے کے بعد مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ایسے میں مخیر حضرات کی جانب سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد بھی ضرورت مندوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں نے سب کیلئے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) آپشن کھول دیا ہے، براہ کرم اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی شخص کو راشن کی ضرورت ہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔میں ضرورت مندوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کروں گا، میں انفرادی طور پر کام کررہا ہوں اور ضرورت مندوں کی مدد کی پوری کوشش ہوگی۔“واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے بھی ضرورت مندوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کرنے کیا تھا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنے فلاحی ادارے کے توسط سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اگر کسی غریب کو غذائی اجناس کی ضرورت ہے تو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں