شاہ محمود قریشی نے چینی وفد کے رکن سے ہاتھ ملایا تو کیا ہوا ؟؟

اسلام آباد (پی این آئی) چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے چین سے آئی امدادوصول کرنے کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا رویہ اتنا غیر محتاط تھا کہ چین سے آئے ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ شاہ محمود قریشی نے ایک درجن سے زائد افراد کے ہمراہ ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ شروع کردیا، انہوں نے

کوئی خیال نہیں کیا کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔وزیر خارجہ نے این 95 ماسک پہن رکھا تھا لیکن باتوں کے دوران ماسک ناک سے نیچے آجاتا اور کبھی وزیر خارجہ ماسک کو اپنے ہاتھوں سے اوپر نیچے کرنا شروع کر دیتے۔کمال کی بات یہ رہی کہ وزیر خارجہ نے پاکستان آنے والے چینی وفد کے ایک رکن سے ہاتھ بھی ملا لیا بعد میں وزیر خارجہ کے ہاتھ ملانے کی تصویر میڈیا کو بھی جاری کر دی گئی جس کو دیکھ کر عام شہری حیران رہ گئے۔ ۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں