اسلام آباد(پی این آئی)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق دوسری بار کیا جانے والا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق کرائے گئے ان کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آگئی۔سعید غنی نے کہا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں
یہی بات کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال گھر پر بیٹھ کر ہی امور انجام دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنم اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کر گھر تک محدود کرلیا ہے اور تمام امور گھر سے ہی انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں