کورونا وائرس،وزیراعظم کے اعلان کےباوجود ٹرانسپورٹرز برادری کام شروع نہ کرسکی۔

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کے احکامات کے باوجود ٹرانسپورٹرز برادری کام شروع نہ کرسکی۔راولپنڈی میں لاک ڈاؤن سے ہرسو سناٹا طاری ہے تاہم اشیائے خور و نوش کی ترسیل کسی حد تک جاری ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے گُڈز ٹرانسپورٹرز کو پہیہ چلانے کی

اجازت تو ملی گئی ہے لیکن کام بھرپوراندازمیں شروع نہیں ہوسکا ہے۔راولپنڈی میں زرعی اجناس کی ترسیل توشروع ہوگئی ہے تاہم گڈزٹرانسپورٹرزکہتے ہیں کہ کچھ دکانیں کھلنے سے کاروبارکا دائرہ انتہائی محدود ہے اور ان کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ان کا کہنا ہے کہ لیبر ہے نہ سپلائی آرڈرز تو ایسے میں کام شروع کرنا مشکل ہے۔دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کھلنے کا اعلان سن کر مارکیٹ کا رخ کرنے والے محنت کش مایوس دکھائی دیے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کے لیے گُڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں