چین(پی این آئی)چین نے کورونا وائرس بچاؤ کے لیے اسپتالوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے لیے روبوٹس تیار کرلیے۔جراثیم کش روبوٹس کو شنگھائی میں چین سے منسلک کینون روبوٹک کمپنی نے تیار کیا ہے جو خودکار طریقے سے اسپتالوں میں وائرس کے بچاؤ کے لیے جراثیم کش اسپرے کرے گا۔کمپنی کا کہنا
تھا کہ جیسے ہی اس وبا نے پھیلنا شروع کیا تو متعدد افراد کی جانب سے ادویات، کھانے اور دستاویز کی ترسیل کے لیے ڈیلورنگ روبورٹس تیار کرنے کی درخواست موصول ہورہی تھی، ایسے میں سب سے زیادہ ضرورت جراثیم کش اسپرے روبوٹس کی محسوس کی گئی ۔کمپنی کے مینیجر نے کہا کہ اسے یو وی لائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے جس کے سب سے اوپر نوزیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اسپتال میں گردش کرتے ہوئے جراثیم کش اسپرے کرے گا۔اس روبوٹ کی لمبائی 1.4 میٹر ہے جب کہ اس میں جراثیم کش مائع 1500 ملی میٹر تک محفوظ رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔جراثیم کش اسپرے روبوٹ کو چارج ہونے میں پورے 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں جس کے بعد یہ 8 گھنٹے تک باآسانی کام کرسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ سے ان رضاکاروں کی حفاظت ہوگی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خود جراثیم کا خطرہ مول لے کر اسپرے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے جنوری میں پھیلنا شروع ہوا تھا جس نے 195 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے طبی آلات، ویکسین اور مشینیں تیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں