حد ہو گئی، قرنطینہ میں مقیم کورونا وائرس کے مریضوں نے سٹاف سے ’چرس‘اور ’شراب‘جیسی گھٹیا فرمائشیں کرنا شروع کر دیں، سٹاف کی فوجی افسران کو شکایت کی ویڈیو سامنے آگئی

فیصل آباد (پی این آئی) صنعتی شہر فیصل آباد میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین نے عملے کو تنگ کرکے رکھ دیا، چرس اور دیگر غیر قانونی چیزوں کی فرمائشیں کرنے لگے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی کرنے والا سٹاف کس طرح افسران کے

سامنے شکایات کے انبار لگارہا ہے۔ ایک سٹاف ممبر نے ضلعی انتظامیہ اور فوجی حکام کو بتایا کہ زائرین ان کے ساتھ شرارتیں کرتے ہیں اور ہاتھا پائی بھی کرتے ہیں۔سٹاف ممبر نے بتایا کہ بعض زائرین جن میں ڈرائیورز کی اکثریت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں چرس اور سگریٹ لا کر دو۔ سٹاف ممبر کی اس بات پر ایک افسر نے کہا کہ سگریٹ کی تو چلو خیر ہے ، وہ تو دے سکتے ہیں لیکن چرس کہاں سے دیں۔قرنطینہ سنٹر کے سٹاف ممبر نے مزید بتایا کہ اندر موجود زائرین کو جب سگریٹ نہیں ملے توایک چاچا نے سب لڑکوں کو جمع کیا اور ہمارے کمروں میں گھس کر سارے لاکر توڑ دیے۔ سٹاف ممبرز کی شکایات پر موقع پر موجود افسران نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ان کے مسائل حل کردیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں