صوابی(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریب افراد کے راشن کے لیئے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کر دیا،اسد قیصر نے صوابی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا سے بچنے کے لئے حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا،سامان میں پروٹیکشن کٹس، ماسک، تھرمل گنز اور دیگر سامان
شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہوں،صوبائی اور وفاقی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے،اگلے ہفتے تک ڈاکٹروں کے لیے ہسپتال میں ہر طرح کا سامان پورا ہوجائے گا،ہمارے ڈاکٹر ہمارے ہیرو ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر اس بیماری کے خلاف براہ راست لڑ رہے ہیں،میری عوام سے گزارش ہے کہ پریشان نہیں ہونا،عوام صرف احتیاط سےکام لیں،کرونا وائرس سے بچنے کےلئے ہدایات پرعمل کریں،اس موقع پر ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنے آپ کو مسلمان کیسے کہہ سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات میدان میں آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کی مدد کریں،ہمیں انسانیت کی مدد کرنی ہے،سیاسی جماعتیں اس ملک کی خاطر مل کر کام کریں،فلاحی تنظیمیں جو کام کر رہی اس پر ان کا مشکور ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں