کورونا وائرس 26سے 27ڈگری سینٹی گریڈ میں بے اثر ہو جاتا ہے،پاکستان اور دیگر گرم ممالک میںکم شرح اموات کی وجہ سامنےآگئی

کراچی (پی این آئی) لیاقت نیشنل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد امجد نے کورونا وائرس کے گرمی میں خاتمے کا دعویٰ کردیا۔ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلوں کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس گرمی کے خلاف مزاحمت نہیں کرسکتا، یہ وائرس 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ

میں اپنا وجود کھونا شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جن بھی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں وہاں منفی سے 10 سے 12 ڈگری کے درمیان درجہ حرارت ہے، پاکستان میں اموات کی شرح اس لیے کم ہے کیونکہ یہاں درجہ حرارت زیادہ ہے۔ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ووہان میں بھی جس وقت بہت زیادہ اموات ہورہی تھیں اس وقت وہاں درجہ حرارت 10 سے بھی کم تھا لیکن اب وہاں درجہ حرارت بڑھا ہے تو شرح اموات تیزی سے نیچے آئی ہے۔ماہر امراض قلب کا کہنا تھا کہ امریکہ، اٹلی، ایران سمیت جہاں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح زیادہ ہے وہاں درجہ حرارت انتہائی کم ہے، قم اور مشہد کا درجہ حرارت 10 سے 12 تک ہے جس کی وجہ سے ایران میں ہلاکتیں زیادہ ہورہی ہیں۔ لاہور میں 23 سے 24 درجہ حرارت ہوتا ہے، پاکستان کے دوسرے حصوں میں بھی درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات کم ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں درجہ حرارت بڑھے گا تو کورونا وائرس کی اثر پذیری بھی کم ہوجائے گی۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ افراتفری نہ پھیلائیں اور ملک کو پہنچنے والے اربوں ڈالر کے نقصان سے بچائیں۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے انکار نہیں اور لوگوں کو ضرور اختیار کرنی چاہئیں لیکن انہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ مارکیٹیں کھولی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں