بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک / مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بارکھان ، سبی ، ژوب ، شہید

بینظیر آباد ، دادو ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، پڈعیدن، جیکب آباد ، پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ اور کشمیر اضلاع اور کشمیر میں تیز ہواو ٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 63 ، راولاکوٹ 45 ، مظفرآباد (سٹی 27 ، ائیر پورٹ15) ، گڑھی دوپٹہ 25 ، پنجاب: اسلام آباد (ائیر پورٹ46 ، سید پور 40 ، زیروپوئینٹ33 ، گولڑہ 32 ، بوکرہ 28) ، منڈی بہاولدین 39 ، نارووال 38 ، راولپنڈی (شمش آباد 37، چکلالہ 32) ، فیصل آباد 37 ، سیالکوٹ 33 ، بہاولپور (سٹی ، ائیرپورٹ37) ، ساہیوال 27 ، چکوال ، اٹک 24 ، لاہور (سٹی 23 ، ائیر پورٹ20) ، حافظ آباد ، خانیوال 22 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 18 ، گوجرانوالہ 17 ، ملتان ، ڈی جی خان 16 ، جھنگ 15 ، کوٹ ادو 12 ، بھکر 10 ، اوکاڑہ 08 ، لیہ 04 ، خان پور 03 ، جوہرآباد 02 ، رحیم یارخان 01 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 29 ، کاکول 28 ، پشاور 17 ، بالاکوٹ ، تخت بھائی 15 ، سیدوشریف ، پٹن 13 ، میر کھانی 09 ، بنوں ، چراٹ08، ڈی آئی خان ، چترال ، دیر 05 ، پاراچنار 01 ، سندھ: موہنجو داڑو 48 ، لاڑکانہ ، جیکب آباد 20 ، پڈعیدن ، دادو 01 ، بلوچستان؛ سبی 11 ، بارکھان 04 ، ژوب 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی02اڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں