کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات، وزیراعظم عمران خان نے بڑی پابندی ختم کر دی، پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2 ہفتے پہلے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد لاک

ڈاؤن کا آغاز کیا، جب ہم لاک ڈاؤن کر رہے ہیں تو سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، شروع سے خدشہ تھا کہ اگر ہم یکدم پانچویں گیئر میں چلے گئے اور مکمل لاک ڈاؤن کردیا تو ہمارا کمزور طبقہ برباد ہوجائے گا، جب تک اس طبقے کیلئے سٹرکچر ڈویلپ نہیں ہوتا تب تک مرحلہ وار اقدامات اٹھانے چاہئیں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ آج چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ساری گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل آزادی ہوگی، شروع میں گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی لگی تو کئی جگہوں پر اشیا مہنگی ہوگئیں۔ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جو فیکٹریاں کھانے پینے کی اشیا بناتی ہیں ، وہ کام کرتی رہیں گی، اس کیلئے میکانزم بنارہے ہیں کہ وہ کس طرح کام کریں گے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مسافروں والی ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں