ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کواہم ترین ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انشورنس پالیسی ہولڈروں اور بیمہ کلیم دائر کرنے والے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنے کے لئے انشورنس کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات

کےمطابق ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی ہےکہ موجودہ صورتحال نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے لہذا ضروری ہے کہ انشورنس پالیسی ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جائے۔ ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ انشورنس پرمئیم کی وصولیوں اور بیمہ کلیموں کی ادائیگی کےلئےرقم کی منتقلی آن لائن طریقہ سےکی جائے جبکہ انشورنس کمپنیاں بیمہ کی دستاویزات کی فراہمی، وصولی اور صارف سے رابطہ کے لئے ای میل، ٹیلی فون، موبائل فون میسیجز وغیرہ کا استعمال کیا جائے، خاص طور پر ہیلتھ انشورنس پالیسی ہولڈروں کو پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں علاج کی منظوری اور بیمہ کی دستاویزات کی فوری فراہمی ڈیجیٹل ذرائع سے کی جائے۔ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیمہ کے کلیم کی منظوری و ادائیگی کے لئے کم سے کم دستاویزات کا تقاضا کیا جائے اور کم اہم دستاویزات اور شررائط کو ختم کر دیا جائے جبکہ دستاویزات کی تصدیق کے لئے غیر روائیتی طریقہ کار اپنائیں جائیں، کسی بھی پالیسی ہولڈر کے غیر معمولی حالات کی صورت میں شرائط و ضوابط میں نرمی اختیار کی جائے،اس مشکل وقت میں انشورنس پالیسی ہولڈروں کو بہترین سہولت اور خدمت فراہم کی جائے جس سے کمپنیوں اور پالیسی ہولڈروں کے مابین احترام اور اعتماد کا رشتہ پیدا ہو۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں