لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دارمزدور کیلئےسہیل تنویر نے اہم قدم اٹھا لیا

راولپنڈی (پی این آئی)سٹار فاسٹ باؤلر سہیل تنویر بھی لاک ڈاون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کے لئے میدان میں آگئے،راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے اور شہریوں سے بھی اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لئے اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سہیل

تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ دیہاڑی دار اور ڈیلی ویجر متاثر ہوا ہے،صاحب حثیت افراد سے اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق انکی ضرور مدد کریں،ضرورت مند افراد کی مدد کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نا ہو۔سہیل تنویر نے عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں،حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں ان پر عمل کریں،ہر شخص بار بار ہاتھ دھوئے اور ماسک کا استعمال کرے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close