کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانی مریض نے اپنی حالت کے بارے میں تمام تر تفصیلات میڈیا کو بتا دیں

کراچی (پی این آئی)کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا پاکستانی مریض یحییٰ جعفری میڈ یا پر سامنے آگیا ۔اس کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹرز میں ڈاکٹروں نے خیال رکھا جس کے باعث مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ میں وائرس نہیں ہے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یحییٰ جعفری نے بتا یا کہ 18فروری کو

پہلی دفعہ علامات ظاہر ہوئیں ،اس دوران کمزوری،بخار ،متلی اور الٹیاں ہوئیں لیکن جب 20فروری کو پاکستان آیا تو میں بالکل ٹھیک تھا ،ائیر پورٹ پر تھر مل سکینر سے بھی چیک کیا لیکن میں ٹھیک آیا ،پھر گھر جا کر ڈاکٹر کو چیک کرایا اس نے خون کے ٹیسٹ کرانے کو کہا ،خون کے ٹیسٹ صحیح آئے تو میں یونیورسٹی چلا گیا لیکن پھر یونیورسٹی میں دوبارہ علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے ڈاکٹرز کو چیک کرایا جنہوں نے آغا خان ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا جو کہ مثبت آئے ۔ یحییٰ جعفری نے بتا یا کہ جب کرونا وائرس کی علامات پہلی بار ظاہر ہوئیں تو ان میں اتنی شدت تھی کہ مجھے لگا کہ یہ میرے قابو سے باہر ہے لیکن پھر پاکستان میں علامات قابو میں محسوس ہوئیں ۔میرے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مجھ سے ملنے والے دوستوں اور رشتے داروں کے ٹیسٹ کیے گئے لیکن سب کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ۔مجھے قرنطینہ میں رکھ کر ڈاکٹروں نے اچھے طریقے سے علاج کیا روزانہ کی بنیاد پر میرا بخار ،بلڈ پریشر،آکیسجن لیول اور پھیپھڑوں کا معائنہ ہوتا تھا اور میری قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیں فراہم کی گئیں ۔میں جوان تھا اس لیے وائرس نے پھیپھڑوں پر بری طرح حملہ نہیں کیا اور میں ٹھیک ہو گیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں